ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارلیمانی اجلاس کیلئے حکمت عملی بنالی

August 11, 2018

لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی نے ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سےان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میںن لیگ کے رہنما خواجہ آصف، سعد رفیق، ایاز صادق اوررانا تنویر حسین بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےرانا تنویر نےکہاکہ پارلیمنٹ کےاجلاس کےلئےمشترکہ حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانےکےلئےمختلف گروپس بنانےپراتفاق ہواہےتاہم اپوزیشن کے درمیان کسی قسم کے اختلافات یا تحفظات نہیں ہیں۔