کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

August 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوک لینڈ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ ہائی وے پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ اس واقعے میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے بالکل قریب رکی گاڑیوں میں سوار افراد بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئے۔