امریکی شہر شکاگو پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا

August 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی شہر شکاگو بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا جہاں پاکستان کی آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

سالانہ آزادی پریڈ میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سبز پرچموں کی بہار آگئی اور فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اْٹھی۔

پریڈ میں سبز پرچموں سے سجی کئی گاڑیاں اور فلوٹس بھی شامل تھے ۔

اس شاندار ایونٹ میں الینوائے کی نائب گورنر Evelyn Sanguinettiنے بھی خصوصی طور پر شرکت کرکے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا۔