ڈرائیورکوگولی مارکرزخمی کردیاگیا، ملزم فرار

August 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں کریم گاڑی کے ڈرائیورکوگولی مارکرزخمی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق منگل کی رات کوٹھاموڑکے قریب ایک مسلح شخص نے آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑی نمبرجے ایس311گن پوائنٹ پرچھیننے کی کوشش کی ڈرائیورعمرحیات کی مزاحمت پرملزم نے اس پرفائرنگ کردی گولی ڈرائیورکی ٹانگ میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیاجب کہ ملزم فرارہوگیا۔