افغانستان میں خود کش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

August 15, 2018

افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میںہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو تعلیمی مرکز کے باہر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 24 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔