بڈھ بیر احمد خیل میں باپ بیٹے کی فائرنگ سے لڑکی زخمی

August 17, 2018

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ انقلاب کے علاقے احمد خیل میں رشتہ کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی ‘رحم داد ولد میرا جان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھا اس دوران ملزمان فضل ہادی اپنے بیٹے کوثر ہادی کے ہمراہ وہاں آیا اوررشتہ کے تنازعہ پر مشتعل ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی ‘ جس سے گھر میں موجود 12 سالہ مسماۃنمرہ شدید زخمی ہوگئی مجروحہ کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی۔