عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ

August 17, 2018

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 21 سے 24 اگست تک ہوں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 21 سے 23 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت کے عید کے تیسرے روز کی چھٹی نہ دینے پر سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔