18ویں ایشین گیمز،گوگل نے اپنا ڈودل تبدیل کر دیا

August 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

18 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب آج جکارتہ میں ہوگی، اسی سلسلے میں دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈودل تبدیل کر دیا ہے ۔

انڈونیشیا ایشین گیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ایرک توہیر ہوں گے جبکہ 45 ممالک کے11ہزار ایتھلیٹس تیار، 18ویں ایشین گیمز کا حصہ بن رہی ہیں۔

آج جکارتاکے گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما میں ہونیوالی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں انڈونیشیا کی خوبصورت ثقافت کی جھلکیاں نمایاں ہوں گی۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی قیادت قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر کریں گے۔

پاکستان گیمز کے 45 میں سے 35 کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کررہا ہے جس میں مردوں کی ٹیمیں 35 اور خواتین کے15 مقابلوں میں شامل ہوگی۔

گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ریسلنگ، والی بال، تائی کوانڈو، ووشو، کبڈی، بیڈمنٹن، فینسنگ، سوئمنگ، جمناسٹک کی ٹیمیں جمعے کو جکارتہ پہنچ گئیں۔