عمران خان نے وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا

August 18, 2018

حلف برادری کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم سیکرٹریٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نےوزیراعظم آفس کاچارج سنبھال لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف نے خوش آمدید کہا، انہوں نے فرداً فرداً سب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آفس کے اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی، عمران خان نے چارج سنبھالنے کےبعد ہدایات جاری کرنا شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اور اس کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد آج حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہوئے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، وکرم مہتا، عمران خان کے دوستوں، سابق کرکٹرز اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔