کامیڈی فلم’شارک ناڈو6‘ کافائنل ٹریلر جاری

August 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


نئی سائنس فکشن ہارر کامیڈی فلم" شارک ناڈو"6 کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

مشہور فلم سیریز "شارک ناڈو" سلسلے کی اس چھٹی اور آخری کڑی کواینتھونی فیرنٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی خوفناک موسمیاتی تغیرات کے گرد گھومتی ہے جس کے نتیجے میں دیوہیکل بگولے نمودار ہوتے ہیں اور ان بگولوں کے خطرناک بھنور میں خون آشام شارکس بھی موجود ہوتی ہیں جو دنیا پر حملہ آور ہوجاتی ہیں۔

ڈیوڈ مائیکل کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ اداکاراییئان زائنرنگ اور ان کے ساتھ تارا ریڈ مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونگی جبکہ کامیڈی سے بھرپور یہ سائنس فکشن ڈرامہ فلم کل 19اگست کونمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔