ناٹنگھم ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت کے انگلینڈ کیخلاف 307رنز

August 18, 2018

بھارت اور انگلینڈ کےد رمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوںپر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج سے ناٹنگھم میں شروع ہوگیا جہاں بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 307رنز 6 وکٹ کے نقصان پر اسکور کرلیے ہیں۔ بھارتی کپتان کوہلی 97پر آئوٹ جبکہ کرس ووکس 3وکٹ لے گئے۔

میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 6وکٹ کے نقصان پر 307رنز بنائے، ٹیم کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 97رنز اسکور کیے جبکہ اجنکیا رہانے 81رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم انگلش بولرز کی جانب سے کرس ووکس نے 3 شکار کیے۔

اس وقت بھارتی ٹیم کی جانب سے رشب پنٹ 22رنز پر ناقابل شکست ہیں جو کل اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے جبکہ آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ہردیک پانڈیا تھے جو پہلے دن کے کھیل کے آخری اوور کی آخری گیند پر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی سورمائوںنے اپنی گزشتہ ٹیسٹ میچ بدترین کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں تین تبدیلیاںکردیں۔ انہوں نے مرلی وجے، دنیش کارتھک اور کلدیپ یادو کی جگہ شیکھر دھون ، جسپرت بمراہ اور ڈیبیو پر وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ادھر انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کورٹ کے کیس سے کلیئر ہونے والے آل رائونڈر بین اسٹوکس کو آل رائونڈر سیم کرین پر ترجیحدی ہے۔