حیدرآباد میں جشن آزادی ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد

August 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) یوم آزادی کے حوالے سے حیدرآباد ڈویژن ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام واپڈا گراؤنڈ میں مختلف مقابلے ہوئے جسے یوتھ اینڈ اسپورٹس افیئرز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کا تعاون رہا۔ خواتین کے ایونٹس میں شاہ لطیف گرلز کالج کی کھلاڑیوں نے لطیف آباد کی جانب سے ونر ٹرافی حاصل کی ۔ مردوں کے مقابلوں میں بھی لطیف آباد کے ایتھلیٹس نے ونر ٹرافی حاصل کی جبکہ رنر ٹرافی جامشورو کے ایتھلیٹ جن کا تعلق کیڈک کالج پیٹارو سے تھا، نے جیتی۔ مہمان خصوصی غفران علی راجپوت صدر حیدرآباد ڈویژن ایتھلیٹک ایسوسی ایشنز اور مختار بھٹی ڈائریکٹر اسپورٹس یونیورسٹی آف سندھ نے جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس اور ٹرافی تقسیم کیں۔