قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کاپہلا خطاب تاریخ ساز تھا، سید علی نواز شاہ

August 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی، جنرل سیکریٹری دوست علی جیسر اورسکریٹری اطلاعات آفتاب احمد خانزاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب تاریخ ساز تھا، مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے، ان کے خطاب کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بلاشبہ ایک عظیم لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نے اپنے اسمبلی کے پہلے خطاب میں یہ ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک میں حقیقی جمہوریت لاسکتی ہے۔