روپلو کولہی نےسندھ کے لیے انگریز سامراج سے برسوں جنگ لڑی، کولہی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

August 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کولہی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے انگریز سامراج کے دور میں سندھ کو مظالم سے نجات دلوانے کے لیےجان کا نذرانہ پیش کرنے والے روپلو کولہی کی برسی کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور پھول بھی نچھاور کئے گئے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ روپلو کولہی نے سندھ کو مظالم سے نجات دلوانے کے لیے انگریز سامراج سے برسوں تک جنگ لڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپلو نے سندھ دھرتی سے محبت کی خاطر انگریز سامراج کی جانب سے کی جانے والی تمام پیشکشوں کو ٹھکرادیا اور جان کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع تھرپارکر میں روپلو کولہی کے نام سے منسوب یونیورسٹی کیمپس کھولا جائے۔