مانچسٹر کی مسجد میں 80سالہ شخص کوچھری مار دی گئی، شدید زخمی

August 20, 2018

لندن( نیوز ڈیسک) مانچسٹر میں ایک 80سالہ شخص کوگزشتہ روزچھری مار دی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، زکریا مسجد اورمدرسہ مسجد میں پیش آنے والے واقعے میں دو نمازی ملوث خیال کئے جاتے ہیں۔ایک 20سالہ نوجوان کو ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے شبہے میں حراست میں لے لیاگیاہے۔ گریٹر مانچسٹر ڈویژن کے سربراہ چیف انسپکٹر فاض زمان نے کہا ہے کہ عبادت گاہ میں ایک ضعیف شخص کو چھری مارنے کاواقعہ تشویشناک ہے لیکن ہمارے خیال میں یہ اپنی نوعیت کا تنہا واقعہ ہے ،انھوں نے کہا کہ ابھی اس واقعے کی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا وہیلے رینج اس واقعے کونفرت انگیز جرم کے طورپر دیکھ رہا ہے۔