ویسٹ منسٹر کریش پر ایک شخص کو اقدام قتل کے الزام میں چارج کردیا گیا

August 20, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) ویسٹ منسٹر کریش کے بعد ایک شخص کو اقدام قتل کے الزام میں چارج کردیا گیا۔ صالح خاطر نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر لوگوں پر کار چڑھا دی تھی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ29سالہ صالح خاطر کا تعلق برمنگھم سے ہے اور اسے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر کار مبینہ طور پر لوگوں کے ہجوم میں چلانے کے بعد لوگوں اور پولیس افسران کے اقدام قتل کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔ ہائی گیٹ سٹریٹ برمنگھم کا خاطر سوڈان نژاد برطانوی نیشنل ہے اور اسے20اگست کو کسٹڈی میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ہفتے کو چارج کیے جانے کے بعد میٹ پولیس نے بتایا کہ پراسیکیوٹرز اس کے مقدمے کو دہشت گردی قرار دیں گے۔