ایران جوہری پروگرام کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

August 20, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں خطے میں ایرانی جارحیت اور اس کے جوہری پروگرام کو روکنے کو یقینی بنانا ہوگا ۔ امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ درحقیقت ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ایران کا جوہری پروگرام اور اس کے بیلسٹک میزائل کا پروگرام ہماری ترجیح میں ہے ۔ اسرائیل کے بعد بولٹن یوکرین اور جینوا بھی جائیں گے جب کہ اس غیرملکی دورے میں ان کی ملاقات اپنے روسی ہم منصب نوکولائی پاتروشیف سے بھی ہو گی۔