پی آئی اے کی پروازیں بغیر اطلاع منسوخ، اوورسیز پاکستانی یورپی ممالک کے ایئر پورٹس پرپھنس کر رہ گئے

August 20, 2018

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) اورسیز پاکستانی یورپی ممالک کے ایئرپورٹس پر پھنس کے رہ گئے، پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے حج آپریشن کی آڑ میں درجنوں پروازیں بغیر اطلاع منسوخ کردیگئی ہیں اور کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں، اسکے علاوہ مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان تلِخ کلامی اور ہاتھ پائی کے متعد واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔