سنسناٹی اوپن نوواک جوکووچ کے نام، فیڈرر کو شکست

August 20, 2018

سنسناٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز فائنل میںسربیا کے نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر ٹو راجر فیڈرر کو شکست دے کر پہلی بار سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

آج یعنی 20اگست پیر کو کھیلے گئے سنسناٹی اوپن کے فائنل میں ٹینس کے 2 ٹاپ سیڈز نوواک جوکووچ اور راجر فیڈررکے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا ۔

ایونٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فیڈرر فائنل میں آف کلر دکھائی دیئے جبکہ جوکووچ نےاپنے سب سے بڑے حریف راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا یا۔

سربین اسٹار کی جیت کا اسکور4-6 اور4-6 رہاجبکہ پہلی مرتبہ سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ کی خوشی دیدنی تھی۔