ملتان، شکاریوں کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

August 22, 2018

ملتان(نمائندہ جنگ) تھانہ الپہ کے علاقے میں شکاریوں کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق جھوک وینس عربی بند بوسن کے علاقہ میں ا للہ دتہ کا 8سالہ بیٹا حمزہ باغ میں گیا جہاں نامعلوم افراد شکارکیلئے وہاں پہلے سے موجود تھے، شکاریوں نےاس دوران فائر کئے جن میں سےایک گولی حمزہ کو سر میں لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،شکاری وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھانہ الپہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔