قومی فٹ بال ٹیم کی وطن واپسی

August 24, 2018

قومی فٹ بال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔

قومی فٹ بال ٹیم انڈونیشیا میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی، ایئر پورٹ پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ ایشین گیمز میں قومی فٹ بال ٹیم نے 44 سال بعد پول میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی ۔