انٹرنیشنل ریسلرز کا ’ رنگ آف پاکستان‘ ایونٹ منسوخ

August 25, 2018

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی، رنگ آف پاکستان کے نام سے ہونے والا بین الاقوامی ریسلنگ ایونٹ وینیو مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہونے والا انٹرنیشنل ریسلرز کا ’ رنگ آف پاکستان‘ایونٹمنسوخ ہوگیا،جس کے دوسرے ایونٹ کا میلہ غیر ملکی پہلوانوں نے رواں ماہ پاکستان میں سجانا تھا۔

رنگ آف پاکستان کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وینیوز مکمل نہ ہونے اور بارش کی وجہ سے ایونٹ منسوخ ہواتاہم نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضحرہے کہ ’رنگ آف پاکستان‘ کا دوسرا ایونٹ کا پہلا پڑائو 29 اگست کو کراچی اوردوسرا 31 اگست کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔