ایشین گیمز والی بال، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

August 28, 2018

ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3سے شکست دےدی تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں ۔

انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری 18ویں ایشین گیمزکے11ویں دن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیاجس میں ہر سیٹ میں برتری کا توازن بار بار بدلتا رہا ۔

میچ میں پہلا سیٹ بھارت نے 21۔25سے جیتالیکن پھر پاکستان ٹیم نے رنگ جمایا اور دوسرا سیٹ 21۔25سے جیت کر مقابلہ برابر کردیااور پھر تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے 21۔25اور پھر چوتھے سیٹ میں 23۔25کی کامیابی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔

ایونٹ میں اب پاکستان 30اگست کو چین سے مقابلہ کرے گااور کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم یکم ستمبر کو ساتویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔