امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دینی خدمات، مذہبی کارنامے

August 30, 2018

٭…آپ نےجمعہ کے دن اذانِ اول دینے کا حکم صادر فرمایا۔٭…موذنین کے لیے(باقاعدہ)تنخواہیں مقرر کیں۔٭…آپ ہی نے سب سے پہلے لوگوں کو ازخود زکوٰۃ نکالنے کا حکم دیا۔٭…سب سے پہلے پولیس اور اس کے عہدے دار متعین کیے۔٭…تمام مسلمانوں کو قرآن کریم کی ایک قرأ ت پر جمع کیا۔٭…سب سے پہلے اپنے اہل وعیال کے ساتھ ہجرت کرنے والے آپ ہی ہیں۔ ٭…آپ نے حکم دیا کہ ( اذان کی طرح) تکبیر میں آواز اونچی رکھی جائے۔