ننھے تیمور نے فٹبال کھیلی ،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

August 30, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ننھے شہزادے تیمور کی شہرت والدین سے بھی زیادہ ہے اوریہی وجہ ہے کہ تیمور کی ہر تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوجاتی ہے جب کہ کئی لوگ تو تیمور کی روز مرہ زندگی کے معمولات کے حوالے سے بھی جاننے کے خواہش مند رہتے ہیں۔

تیمور کی بڑھتی ہوئی شہرت پر ان کی دادی بھی پریشانی کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر چھوٹے نواب کی فٹبال کھیلنے کی تصویریں منظر عام پر آکر دھوم مچا چکی ہیں۔

تیمور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ والد سیف علی خان کے ساتھ فٹبال کھیل رہے ہیں اور ہاتھ میں کھلونا بھی تھامے ہوئے ہیں ۔


اس سے قبل تیمو رکی بیڈ منٹن کھیلتے تصاوری بھی بیحد وائرل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے سیف علی خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ہنٹر کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی اور سیف ان تصاویر میں بالکل مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں