• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان بھی والد کی طرح بیڈمنٹن کا شوقین نکلا۔


ننھے تیمور کی شہرت والدین سے بھی زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوجاتی ہے ۔

کئی لوگ تو تیمور کی روز مرہ زندگی کے معمولات کے حوالے سے بھی جاننے کے خواہش مند رہتے ہیں۔

تیمور کی بڑھتی ہوئی شہرت پر ان کی دادی بھی پریشانی کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اس کے باوجود اب ایک بار پھر چھوٹے نواب کی بیڈمنٹن کھیلنے کی تصویریں منظر عام پر آکر دھوم مچا چکی ہیں۔

Awhiee!! Look at my sunshineee

A post shared by Kareena Kapoor Khan FC (@kareenakapoordaily) on


تیمور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ والد سیف علی خان کے ساتھ بیڈمنٹن کورٹ میں موجود ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان تیمور کو ریکٹ دیتے ہیں جس سے وہ شٹل کارک کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔


تیمور علی خان کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین