بالی ووڈ فلم ’سوئی دھاگہ‘ کا نیا پوسٹر جاری

September 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انوشکا شرما اور ورون دھون کی نئی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جسے انوشکا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا ہے کہ فلم کی ریلیز میں صرف چار ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گئی۔