’کُتے بھونکتے کیوں ہیں‘ لالو پرساد نے شکایت کر دی

September 04, 2018
 

بھارتی صوبے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کی آج کل نیند خراب ہو رہی ہے اور وہ بھی کتوں کے بھونکنے سے ،ماجرا،کیا وہ خود ہی اسپتال انتظامیہ کو دی گئی در خواست میں بیان کرتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے آج کل جیل میں ہیں جہاں انہیں بیماری کے باعث اسپتال منتقل کردیاگیا ہے لیکن جس وارڈ میں لالو پرساد کو رکھا گیا ہے اس پر لالو جی نے اعتراض کیا ہے کہ اس وارڈ کے اطراف کتے بہت ہیں جن کے بھونکنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی ۔

اس صورت حال پر لالو جی نے اسپتال انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر در خواست بھی دے دی ہےجس میںانہوںنے التماس کی ہے کہ وہ کتوں کے بھونکنے کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پاتے اس وجہ سے ان کا وارڈ تبدیل کیا جائے۔

در خواست پر راجندرا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر آر کے شری واستا کا کہنا ہے کہ وارڈ کی تبدیلی اسپتال انتظامیہ کے اختیار میں نہیں ،ان کی وارڈ تبدیل کرنے کی در خواست جیل حکام کو بھیج دی ہے تاہم میونسپل کمیٹی کو اسپتال کے اطراف میں کتوں کی بہتات سے آگا کردیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں