تمام سیشن جج 100 پودیں لگائیں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

September 06, 2018

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تمام سیشن ججوں کو کم سے کم 100 پودے لگانے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیشن جج کورٹ کے احاطے میں نیم اور دیگر پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ایک ہفتے میں پودے لگائے جائیں۔