فلم "جونی انگلش اسٹرائیکس اگین"کی نئی جھلکیاں جاری

September 07, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشہور جاسوسی کردار جونی انگلش کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم جونی انگلش اسٹرائیکس اگین کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیوڈ کر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم جونی انگلش کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار روون ایٹنکسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم بیون اور کرس کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


مکمل خبر پڑھیں