لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی ہوگی

September 11, 2018

لاہورہائی کورٹ نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کرتے ہوئے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹریفک رولز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے گاڑی اورموٹر سائیکل لائسنس کے میرٹ پر اجراء کا حکم بھی دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر سے لائسنس جاری کرنے کا طریقہ کار آج طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر یہ احکامات جاری کیے ہیں۔