وفاقی حکومت کا وزارت سیفران ختم کرنے کا فیصلہ

September 11, 2018

خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام کے بعد وفاقی حکومت نے وزارت سیفران ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد وزارت سیفران کی ضرورت نہیں رہی جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چار افغان کمشنریٹ اورچیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کےماتحت کیا جائے گا۔

فاٹا اور افغان کمشنریٹ وزارت سیفران کے زیر انتظام کام کر رہے تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے بیشتر مسائل وزارت داخلہ ہی دیکھتا ہے۔

خاصہ دار فورس اور لیویز کی خدمات صوبے کے یا وفاق کے پاس ہوں، فیصلہ جلد ہوگا۔