بھارتی ریاست تلنگانہ میں بس حادثہ ،55 افراد ہلاک

September 12, 2018

بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 55افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھارتی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے سے کھائی میں جا گری۔

رپورٹ کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ94افراد سوار تھے، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ بریک فیل خیال کی جارہی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔