قائداعظم اورنوازشریف کا یوم پیدائش ایک،کلثوم نواز بابائے قوم کے یوم وفات پر دنیا سے رخصت ہوئیں

September 12, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسے ایک حیرت انگیز مماثلت قرار دیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش 25دسمبر 1876 ہےاور تین دفعہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف بھی 25 دسمبر1949 کو پیدا ہوئے، اس طرح دونوں رہنماؤں کا پیدائش کا دن ایک ہے،جبکہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات بھی آج 11ستمبر اُسی روز ہوئی ہے جب بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔