وزیراعظم ہائوس کے 4ہیلی کاپٹرز اور 8بھینسیں بھی نیلام کرنیکا فیصلہ

September 12, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کی گا ڑیوں کی نیلا می کے بعد 4ہیلی کا پٹرز بھی نیلام کئے جائیں گے جو کابینہ ڈویژن کے پاس ہیں اور ان کا کوئی استعمال نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے غذائی استعمال کیلئے وزیراعظم ہائوس میں8 بھینسیں رکھی ہوئی تھیں انہیں بھی نیلامی کے ذ ریعے فروخت کیا جا ئے گا۔