جی نائن ٹومیں مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر نقدی وزیورات چھین کر لے گئے

September 12, 2018

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگا ر) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ٹومیں دو نامعلوم مسلح افراد واجد خان کے گھر میں داخل ہو کر نقدی ، زیورات چھین کر لے گئے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقے زیرو پوائنٹ پر نجم اسلام سے ندیم نے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ شمس کالونی آئی بارہ سے ذوالفقار علی سے نامعلوم شخص مویشی منڈی سےکار چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ آبپارہ کو عمران حسن نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے اس کی قمیض سے نقدی نکال لی ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سی ڈی اے چوک سے حمید بدر کی گاڑی سے پرس چوری ہو گیا ،فرحان قمر نے پولیس کو بتایا کہ وحید الحسن نے مدعی کی سکیورٹی کمپنی آئی ٹین تھری کے دفتر سے نقدی چوری کر لی ،تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں کے رہائشی کاشف نے بتایا کہ ملزم منور حسین کو گاڑی ایل ای 2847 رینٹ پر دی تھی ملزم نے بدیانتی سے آگے فروخت کر دی ۔ تھانہ کورال کے علاقے جھنگ سیداں کو راجہ نعمان نے بتایا کہ نامعلوم چور مدعی کے دکان سے نقدی اور موبائل کارڈر چوری کر چلتا بنا۔ تھانہ شالیمار کو پرویز نے رپورٹ درج کر ائی کہ راجہ علی زمان نے پچا س لاکھ روپے زمین کے عوض لئے لیکن زمین کا انتقال نہیں کروا کر دیا اور رقم خورد برد کر دی ۔ لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہو گئے۔