بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث استقبالیہ ملتوی

September 12, 2018

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنما ڈسٹرکٹ کونسل لاہور کے سابق چودھری غلام سرور نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث علاقے کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں دیا جانے والا استقبالیہ ملتوی کردیا ہے۔ چودھری غلام سرور نے رائے ونڈ ڈیرے پر مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سرکردہ افراد کو مدعو کر رکھا تھا۔اب بیگم کلثوم نواز کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی ۔