’مشرف دور میں کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے‘

September 12, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف کے مارشل لا ء میں جو جدوجہد کی وہ تاریخ کا حصہ رہے گی جو لوگ ایسے مواقعوں پر جدوجہد کرتے ہیں وہی ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔

سکھر سول اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک بہترین خاتون اور سیاستدان تھیں،ان کے انتقال پر شریف خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

خوشیدشاہ نے کہا کہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ۔