میر سرفراز بگٹی 37 ووٹ لے کر سینیٹرمنتخب

September 12, 2018

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کامیاب ہوگئے ۔

سینیٹ کی نشست کےلئے بلوچستان میں ہونے والی پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے ،غیر سرکاری نتیجے کے مطابق میر سرفراز بگٹی 37ووٹ حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ۔

سینیٹ کی نشست نعمت اللہ زہری کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی تھی ۔