نواسہ رسولؐ نے دنیا کو بتادیا اسلام پر ہر چیز کو قر بان کیا جاسکتا ہے، علامہ سید ناظر عباس

September 13, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کورنگی جے ون میں امام بارگاہ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کربلا والوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے یہ مہینہ تمام عالم اسلام کو نواسہ رسول صلی اللہ وسلم کی عظیم اور لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے اس ماہ امام حسین علیہ اسلام نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت حیات بخش دی اور خدا کی راہ میں اپنے پورے خاندان کی قربانی دیکر دنیا کو یہ بتایا اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جاسکتا ہے لیکن اسلام کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیاجا سکتا۔