باصل میں انجمن حسینیہ کے زیراہتمام 10روزہ مجلس شہادت کا آغاز

September 13, 2018

باصل (نمائندہ جنگ) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں انجمن حسینیہ کی جانب سے 10روزہ مجلس شہادت امام حسینؓ کا آغاز، پہلی مجلس میںننھے بچے عمیر نے شان حسین میں قصیدہ پڑھ کر تقریب کا آغاز کیا، اس کے بعد سید تصورعباس نے شان حضرت حسینؓ میں قصیدہ پیش کیا۔ مشہور ذاکر مولانا محمد اسماعیل بخاری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ خوش ہوتا ہے۔ اہل بیتنے اللہ کا دین بچانے کے لئےبڑی قربانی دی،حضرت امام حسینؓ محبت کے سفیر تھے۔ اللہ سے محبت کرنا اس کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا ہے۔ پروگرام انتظامیہ میںآصف شاہ، تمثیل شاہ، حسن شاہ، عابد حسین ودیگر شامل تھے۔