غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ایک دکان مسمار ،دو سربمہر

September 13, 2018

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے اصغر مال روڈ پر پلاٹ نمبر P-1529، P-1542 اور انصاری مارکیٹ راولپنڈ ی میں P-40 غیر قانونی تعمیر شدہ ایک دکان کو مسمار اور دو دکانوں کو سر بمہر کر دیا، آر ڈی اے کے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کے عملہ نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر شدہ تین دکانوں کے خلاف آپریشن کیا ، آر ڈی اے کی پریس ریلیز کے مطابق محمد فاروق ، شیخ شہزاد اور کاشف پراچہ نے یہاں پر غیرقانونی طور پرکمرشل تعمیر ات کی تھیں۔