کرینہ کپور پہلی مرتبہ ریڈیو شو کی میزبانی کریں گی

September 13, 2018

بالی و وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان فلموں کے بعد اب ریڈیو پر بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، جہاں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان اپنے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ کرینہ نے اپنے ریڈیو کی شو کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرینہ نے ریڈیو پروگرام کا میزبان بننے سے قبل کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس پر انہوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی۔

کرینہ کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگاجبکہ ریڈیو پروگرام بھارتی ریڈیو چینل عشق 104.8 ایف ایم پر سنا جا سکے گا۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا، ’ریڈیو پر اس سے زیادہ اچھی شروعات نہیں ہوسکتی تھی، میں اپنا پہلا ریڈیو شو کر رہی ہوں جس کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا۔