تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کا دوسرا یونٹ بھی بحال

September 14, 2018

تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ میں دوبارہ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دونوں یونٹس سے 770میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے ۔

ترجمان کے مطابق منصوبے کے پہلے یونٹ کو 300 میگاواٹ لوڈ پر چلایا جارہا ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے پیدا ہونے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

1410میگاواٹ کا چوتھا تربیلا توسیعی منصوبہ اس سال مارچ میں اپنے افتتاح کے فوری بعد بند ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق آبی ذخیرے میں پانی کی انتہائی کم آمد کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن اسٹاک والو میں خرابی کی وجہ سے منصوبے کے گیٹ مٹی میں پھنس گئے تھے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا نے 8ستمبر کو خرابی دور کرکے منصوبے بے کا پہلا یونٹ چلا دیا تھا، منصوبے سے بجلی پیداوار کیلئے دوسرا یونٹ بھی چلا دیا گیا ہے ۔

واپڈا ترجمان کے مطابق تیسرے یونٹ سے بجلی پیداوار بھی اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔