’ ’بیگم جو بولے وہی ٹھیک ہے‘‘

September 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزاسے اظہار محبت کرتے ہوئے ثابت کیا کہ انہیں بھی اپنی بیوی کی ہاں میں ہاں ملانا پسند ہے۔


شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نئے انداز میں نظر آ رہے ہیں، ویڈیوکے ساتھ انہوں نے ایک دلچسپ پیغام بھی دیا ہے ’’بیوی جو بولے وہ ہی ٹھیک ہوتا ہے‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میرا یہ نیا انداز ثانیہ صرف تمہارے لیے ہے۔


شعیب ملک کی اس رومانٹک ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی آپ کو بہت یاد کر رہی ہوں اور آپ کے گھر واپس آنے کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے۔