ایشیا کپ :پاک بھارت میچ ،’سرفراز الیون‘ فیورٹ قرار

September 15, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور عاقب جاوید نے پاک بھارت میچ کےلئے ’سرفراز الیون‘ کو فیورٹ قرار دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بھارتی اوپنرز کو پریشان کرسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کئی باصلاحیت کھلاڑیوں نے ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلناجانتی ہے،یواےای میں ریورس سوئنگ سے پاکستان کوفائدہ ہوگا۔