کراچی سی ویو ساحل پر مردہ مچھلیوں کی بھرمار

September 16, 2018

کراچی کے ساحل سی ویو پر سیکڑوں مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، ماہرین نے سمندری آلودگی کو مچھلیوں کے مرنے کی وجہ قرار نہیں دیا۔

کراچی کے سب سے سستے اور پسندیدہ تفریحی مقام سی ویو پر سیکڑوں کی تعداد میں مچھلیاں مردہ حالت میں موجود ہیں۔ مردہ مچھلیوں کے باعث ساحل پر فضا میں تعفن پھیل گئی ہے۔

ماہرین کاابتدائی طور پر یہ کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ مچھلیاں مچھیروں نے اپنے جال سے نکال کرپھیکی ہوں،تاہم یہ سمندری آلودگی اور یا الگل بلوم نامی کائی کی وجہ سے نہیں مریں۔

حکام کی جانب سے ان مچھلیوں کی ہلاکت پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔