وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات

September 17, 2018

وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان انصاف اور احتساب سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعظم اور برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ساجد جاوید کی ملاقات میں دونوں ممالک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے اقدامات ،لوٹے ہوئے اثاثوں کی واپسی اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کےلئے معاونت پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔

برطانوی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی جس میں ساجد جاوید نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی برطانوی حکومت کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال ،انسداد دہشت گردی ، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔