لندن: ریسٹورنٹ بنا میدان جنگ۔۔

September 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا جہاں گاہک اور اسٹاف نے ایک دوسرے پر تھپڑ، مُکوں اور لاتوں کی خوب بارش کی۔

یہ مناظر لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں اُس وقت دیکھے گئے جب غلط آرڈر آنے پر گاہک نے اپنا غصہ کچھ اس انداز میں نکالا کہ ریسٹورنٹ میدانِ جنگ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمر نے غلط آرڈر آنے پر نہ صرف ریسٹورنٹ کا سامان اُٹھا کر پھینکا بلکہ پاس کھڑے ریسٹورنٹ کے ملازم کو بھی نہ چھوڑا جس پرملازم نے بھی گاہک پر تھپڑ اور مکوں کی برسات کردی اوریوں دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ میں موجود دیگر گاہک بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئے۔