سپر لیگ: اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا اقدام چیلنج

September 18, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا اور نوٹس جاری کر دیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے چٹھی لکھی لیکن یہ معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ آئین کے آرٹیکل کے مطابق شہریوں کو معلومات تک رسائی دیتا ہے لیکن اس پر عمل نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان سپر لیگ میں بے ضابطیگوں کی وجہ سے اس ریکارڈ کو ضائع کیا جاسکتا درخواست میں استدعا کی گئی پاکستان سپر لیگ کا تمام ریکارڈ محفوظ کیا جائے اور اس کا ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست پر مزید کارروائی 27 ستمبر کو ہوگی۔